پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)نے الیکشن ترمیم ایکٹ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان نے ترمیمی ایکٹ کیخلاف آئینی درخواست سپریم کورٹ میں دائر کردی ہے جس میں سپریم کورٹ سے الیکشن ترمیم ایکٹ کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے ۔ بیرسٹر گوہر کی جانب سے سلمان اکرم راجہ کی وساطت سےآرٹیکل 184/3 کی درخواست سپریم کورٹ میں دائر کردی گئی، درخواست میں وفاق اور الیکشن کمیشن کو فریق بنایا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: حسینہ واجد کی حکومت گرانے والے تین طلبہ کون ہیں؟ نام سامنے آگئے
درخواست میں سپریم کورٹ سے الیکشن ترمیم ایکٹ کو غیر آئینی و غیر قانونی قرار دیا جائے استدعا کی گئی ہے ، درخواست میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن کو مخصوص نشتیں دوسری سیاسی جماعتوں کو الاٹ کرنے سے فوری روک دیا جائے اور خواتین و غیر مسلم کی مخصوص نشتیں تحریک انصاف کو الاٹ کرنے کا حکم دیا جائے۔
درخواست کے متن کے مطابق تحریک انصاف مخصوص نشتوں کی فہرستیں الیکشن کمیشن جمع کرا چکی ہے۔12 جولائی فیصلہ کے بعد مخصوص نشتیں تحریک انصاف کا حق ہے۔