بنگلہ دیش میں پرتشدد واقعات کے بعد شیخ حسینہ واجد کی سیاسی جماعت عوامی لیگ سے وابستہ 20 سے زائد افراد کی لاشیں ملی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیشی اخبار کے مطابق ان لاشوں میں عوامی لیگ کے رہنما اور ان کے اہل خانہ شامل ہیں۔ عوامی لیگ سے وابستہ افراد کے گھروں اور کاروباروں میں بھی توڑ پھوڑ اور لوٹ مار کی گئی ہے۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ یہ لاشیں شیخ حسینہ واجد کے ملک چھوڑنے کے بعد ملی ہیں اور مظاہرین نے عوامی لیگ کے دفاتر اور رہنماؤں کے گھروں کو بھی آگ لگا دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: حسینہ واجد کی حکومت گرانے والے تین طلبہ کون ہیں؟ نام سامنے آگئے
میڈیا رپورٹس کے مطابق بنگلہ دیش میں پرتشدد مظاہروں کے دوران 300 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ واضح رہے کہ بنگلہ دیشی وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد ایک ماہ کے عوامی احتجاج کے بعد گزشتہ پیر کو ملک سے فرار ہو گئیں تھیں جس کے بعد فوج نے اقتدار سنبھال تے ہوئے عبوری حکومت کی تشکیل کا اعلان کیا تھا۔