مونال ریسٹورنٹ بند کرنےکا اعلان کردیاگیا

مونال ریسٹورنٹ بند کرنےکا اعلان کردیاگیا

مونال انتظامیہ نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں قائم مونال ریسٹورنٹ بند کرنے کا اعلان کردیا ۔

تفصیلات کے مطابق ریسٹورنٹ کی انتظامیہ نے بتایا کہ سپریم کورٹ آف پاکستان کے فیصلے کی روشنی میں مونال اسلام آباد 11 ستمبر 2024ء کو بند کردیا جائے گا۔ مونال کی بندش کے حوالے سے مونال انتظامیہ نے سوشل میڈیا پوسٹ میں اپنے صارفین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپنے قابل قدر صارفین کے اعتماد پر ان کے شکر گزار ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ٹریفک پولیس کا ڈرائیونگ لائسنس کی تجدید کے حوالے سے شہریوں کو ریلیف دینے کا اعلان

کیوں کہ ہمیں اپنی بہترین صلاحیتوں کے مطابق آپ کی خدمت کا موقع ملا اور ہمیں پہچان، تعریف اور آپ کے دل میں جگہ دینے کے لئے آپ کا شکریہ۔ یہ سفر ہم سے وابستہ ٹیم کے لیے کامیابی کی کہانیوں اور جذبات سے بھرا ہوا تھا لیکن اب الوداع کہنے کا وقت ہے۔ خیال رہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان کے حکم کے بعد مونال نے 11 ستمبر 2024 سے اپنی مستقل بند کر دیا جائے گا ۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *