پی پی پی رہنما منظور وسان کی بانی تحریک انصاف عمران خان بارے اہم پیشگوئی سامنے آگئی

پی پی پی رہنما منظور وسان کی بانی تحریک انصاف عمران خان بارے اہم پیشگوئی سامنے آگئی

ملکی سیاست کے متعلق ماضی میں پیشنگوئیاں کرنے والے پیپلز پارٹی رہنما منظور وسان نے تحریکِ انصاف اور عمران خان بارے پیش گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ تحریک انصاف اور بانی پی ٹی آئی عمران خان بند گلی میں پھنس چکے ہیں۔

پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما منظور وسان کی سیاستدانوں، پی ٹی آئی اور دیگر قیادت سے متعلق بڑی پیش گوئیاں ماضی میں بہت مشہور ہوئی ہیں ، انہوں نے حالیہ پیش گوئی میں تحریکِ انصاف اور عمران خان بارے کہا ہے کہ تحریک انصاف اور بانی پی ٹی آئی بند گلی میں پھنس چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی والےعقلمندی سے بند گلی سے نکل سکتے ہیں،انکو اس حد نہیں جانا چاہیے جو واپسی کا راستہ بھی نہ ہو۔ منظور وسان نے کہا کہ عمران خان کو سمجھداری سے کام لینا چاہئیے، اور عمران خان کو نیچے آنا ہی پڑیگا اورسوچ سمجھ کر فیصلے کریں۔انہوں نےکہا کہ ملک میں آئیندہ دو سے ڈھائی ماہ میں کے دوران کچھ بھی ہوسکتا ہے۔منظور وسان نے کہا کہ اچھے دن نظر نہیں آرہے، مستقبل قریب میں عدلیہ،اداروں اورسیاستدانوں کے درمیان محاذ آرائی بڑھ سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بانی پی ٹی آئی عمران خان کی طرف سے کارکنان کو 14 اگست کے حوالے سے ہدایات جاری

انہوں نے واضح کیا کہ سیاستدانوں کے لئے آنے والے دن اچھے نظر نہیں آرہے ہیں اس لیے سیاستدان لڑائی کی بجائے جمہوریت کی بقا کا سوچیں، منظوروسان نے سیاستدانوں کو مشورہ دیا کہ سیاستدان خوش فہمی میں نہ رہیں انکے لئے حالات اچھے نہیں اور ممکن ہے کہ قومی اسمبلی تحلیل ہوجائے اور کیئر ٹیکر حکومت بھی آسکتی ہے، انہوں نے کہا کہ مجھے محسوس ہورہا ہے کہ کہیں دوبارہ نہ ملک میں بڑی صفائی ہوجائے۔ پیپلز پارٹی منظور وسان نے کہا کہ سیاستدان ہیں تو یہ ملک ہے اگر سیاستدان نہیں تو یہ ملک بھی پہرنہیں چل سکےگا۔ منظور وسان نے پیش گوئی کی کہ ہوسکتا ہے کہ آگے چل کرکے ایسا بھی وقت آئے گا کہ کوئی اس ملک کا وزیراعظم بننے کو تیار نہیں ہوگا،منظور وسان نے صدر آصف علی زرداری بارے کہا کہ وہ ملک کے لئے اچھا کام کررہے ہیں۔

 

 

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *