اگست سے سولر پینلز کی تقسیم کا اعلان کر دیا گیا

اگست سے سولر پینلز کی تقسیم کا اعلان کر دیا گیا

سندھ کے عوام کیلئے خوشخبری آگئی، حکومت سندھ نے اگست سے سولر پینلز کی تقسیم کا اعلان کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر توانائی ناصر حسین شاہ نے کہا کہ چئیرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کی ہدایت پر منصوبے کی شفافیت کو یقینی بنایا جائے ۔ جلد صوبے کے ہر ایک ڈویژن اور ڈسٹرکٹ میں سولر پینلز کی تقسیم کرنے کے عمل کا سلسلہ شروع کریں گے۔

مزید پڑھیں: 100 سے 500 واٹ کا سولر پینل کتنے کا ہے؟ نئی قیمتیں سامنے آگئیں

صوبائی وزیر توانائی نے مزید کہا کہ سولر پینلز رواں ماہ اگست میں فراہمی کیلئے اقدامات تیز کرنے کی ہدایت کر دی ۔صوبائی وزیر ناصر شاہ نےکا کہنا تھا کہ حکومت سندھ سستی بجلی فراہم کرکے عوام کو ریلیف دینا چاہتے ہیں۔ سولرائزیشن کا عمل عوام کوسستی بجلی فراہم کرنے کا ذریعہ ہے۔ مہنگی بجلی عوام کی قوت خرید سے باہر ہوچکی ہے اور پورے صوبے کی عوام مہنگی بجلی کی وجہ سے سخت اذیت میں مبتلا ہیں۔

صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ سندھ بھر میں توانائی کے متبادل ذرائع سے عوام کو مستفید کریں گے۔ عوام کو مفت بجلی کی فراہمی کے حوالے سے مختلف منصوبوں پر کام جاری ہے۔ رواں ماہ اگست میں ہی سولر پینل کی فراہمی شروع کردی جائے گی۔ورلڈ بینک نے صوبہ سندھ میں سولر سسٹم کے 2 لاکھ یونٹس تقسیم کرنے کے منصوبے کی توثیق کردی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *