پی ٹی آئی خاتون رہنما عالیہ حمزہ جیل سے رہا

پی ٹی آئی خاتون رہنما عالیہ حمزہ جیل سے رہا

پاکستان تحریک انصاف کی خاتون رہنما عالیہ حمزہ ملک کو لاہور ہائیکورٹ کے حکم پر گجرانوالہ سینٹرل جیل سے رہا کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق عالیہ حمزہ گجرانوالہ سینٹرل جیل سے رہائی کے بعد فیملی کے ہمراہ گھر روانہ ہوگئیں۔ لاہور ہائیکورٹ نے عالیہ حمزہ کو ڈسٹرکٹ جیل گوجرانوالہ سے کسی اور شہر کی جیل میں منتقل کرنے سے روک رکھا تھا۔

مزید پڑھیں: اگر 9 مئی میں ہمارا جرم ثابت ہوا تو معافی مانگ لوں گا، عمران خان

جسٹس علی باقر نجفی نے حمزہ جمیل کی سماعت کا تحریری حکم جاری کیا ، تحریری حکمنامہ میں کہا گیا تھا کہ پنجاب حکومت اور اٹارنی آفس آئندہ سماعت پر پیرا وائز کمنٹس اور رپورٹ پیش کریں۔عالیہ حمزہ کے شوہر حمزہ جمیل نے درخواست دائر کر رکھی تھی،

درخواست میں موقف اختیارکیا گیا تھا کہ عالیہ حمزہ پر سیاسی مقدمات درج کیے جارہے ہیں۔ ایک مقدمے میں ضمانت کے بعد دوسری مقدمے میں نامزد کر دیا جاتا ہے۔

عدالت نے درج مقدمات کی تفصیلات فراہم کرنے کا حکم دیا تھااور حفاظتی ضمانت دینے کا حکم بھی جاری کیا تھا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *