صحافی حماد حسن نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس ’ٹویٹر‘پر ایک ٹویٹ میں کہا کہ ’بعض انتہائی اہم ذرائع کے مطابق عمران خان کی معافی کی صورت میں بھی عسکری ادارہ 9 مئ کے تمام ملزمان(بمع لیڈر شپ) کے خلاف سخت اور شفاف کاروائی کے موقف سے پیچھے نہیں ہٹے گا، کمپرومائز کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا‘

اس سے کچھ دیر قبل عمران خان نے اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے 9مئی واقعات پر مشروط طور پر معافی مانگنے کا بیان دیا تھا۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ اگر ثابت ہوتا ہے کہ میراکوئی بھی کارکن 9مئی واقعے میں ملوث ہے تو میں اسے پارٹی سے نکال دوں گا۔ عمران خان نے 9مئی کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے لانے کا مطالبہ کیا تاکہ قصورواروں کو بے نقاب کیا جاسکے۔

