رانا ثناءاللہ نے عمران خان پر بڑا الزام عائد کر دیا

رانا ثناءاللہ نے عمران خان پر بڑا الزام عائد کر دیا

رانا ثناءاللہ کا کہناہے ہم اداروں کیساتھ کھڑے ہیں اور ادارے ریاست کے ساتھ ہیں جب کہ عمران خان اس ملک کی اساس کیخلاف ہے، اداروں پر حملہ آور ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے مشیربرائے سیاسی امور رانا ثناءاللہ کا نجی ٹی وی سے گفتگو کے دوران کہنا تھا کہ یہ شخص ملک کو کسی بڑے حادثے سے دو چار کرنا چاہتا ہے لیکن اب اگر دوبارہ وہ کسی 9 مئی جیسے حادثے کا مؤجب بنا تو اس کو ڈھیل نہیں ملے گی۔

عمران خان خاطر جمع رکھیں، وہ یہاں ہیں تو ہم بھی یہیں ہیں اور اگر کوئی صورت حال بنتی بھی ہے تو ڈٹ کر ان کا مقابلہ کیا جائے گا ۔ مشیر وزیراعظم نے کہاکہ 9 مئی کے واقعات میں ملوث ملزمان کا ٹرائل نہ ہونے کا سبب عدالتی نظام ہے جو بار بار حکم امتناع دیتا ہے، اگر پی ٹی آئی کے لوگوں کو رہا ئی مل رہی ہے تو اس کا ہرگز یہ مطلب نہیں کہ وہ سانحہ 9مئی میں میں ملوث نہیں تھے۔

یہ بھی پڑھیں:وہ جو ڈٹا ہوا تھا، آج معافیاں مانگ رہا ہے،رانا سکندر حیات

انہوں نے کہاکہ عمران خان معاملے کو خود الجھا رہے ہیں، ابھی تو سپریم کورٹ میں فوجی عدالتوں کے حوالے سے فیصلہ نہیں ہوا، کل تک شیخ مجیب الر حمٰن بانی پی ٹی آئی عمران خان کی نظر میں ہیرو کا درجہ رکھتا تھا اور آج زیرو ہوگیا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *