جنوبی بھارت سے تعلق رکھنے والے اداکار پربھاس کی فلم کالکی 2898 اے ڈی نے سپر سٹار شاہ رخ خان کی فلم’’ جوان‘‘ کو پیچھے چھوڑ دیا۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی میڈیا نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ پربھاس کی فلم 2898 اے ڈی چوتھی سب سے زیادہ بزنس کرنے والی بھار تی فلم بن گئی ، کمائی کے لحاظ سے پربھاس کی اس فلم نے شاہ رخ خان کی’’ جوان‘‘ کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:کاجول نےابراہیم علی خان کیساتھ فلم میں کام کرنے کو شاندار تجربہ قرار دیدیا
رپورٹ کے مطابق اس وقت کالکی 2898 اے ڈی نے 867 کروڑ سے زائد کا بزنس کر لیا ہے۔ شاہ رخ خان کی فلم جوان نے بھارت میں کُل 761 کروڑ کا بزنس کیا تھا۔
خیال رہے کہ ہندوستان کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم پربھاس کی ہی’’ باہوبلی 2 ‘‘تھی جس نے مجموعی طور پر ایک ہزار 417 کروڑ کا بزنس کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں:جنت مرزا کا بریک اَپ سے متعلق بیان، عمر بٹ نے کیا ردعمل دیا ؟ جانیے
اس فہرست میں کے جی ایف چیپٹر ٹو 1001 کروڑ کے ساتھ دوسرے جب کہ فلم آر آر آر 916 کروڑ کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔
واضح رہے کہ بھارت سمیت دنیا بھر میں سب سے زیادہ بزنس کرنے والی عامر خان کی فلم دنگل (2026)ہے جس نے مجموعی طور پر 2023 کروڑ سے زائد کا بزنس کیا تھا۔