وفاقی حکومت نے خلیجی ممالک کا سفر کرنے والے مزدوروں پر ٹیکس عائد کر دیا۔
وفاقی حکومت نے پاکستان سے خلیجی ممالک کا سفر کرنے والے مزدوروں پر ٹیکس عائد کردیا ہے جس کے تحت ہر فضائی ٹکٹ پر 5 ہزار روپے ایکسائز ڈیوٹی عائد کی گئی ہے۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے اس حوالے سے ایک قانونی ریگولیٹری آرڈر (ایس آر او) جاری کیا ہے جس میں ایکسائز ڈیوٹی کے نفاذ کی تفصیلات دی گئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: معروف اینکر پرسن زوہیب بٹ کو گرفتار کر لیا گیا
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ خلیجی ممالک کا سفر کرنے والے مزدوروں کے ہوائی ٹکٹوں پر 5 ہزار روپے ایکسائز ڈیوٹی عائد کی جائے گی۔ ورک ویزا پر سفر کرنے والے مزدوروں سے ڈیوٹی وصول کی جائے گی۔ ا
یف بی آر حکام کا کہنا ہے کہ فی ٹکٹ 5 ہزار روپے کی مقررہ رقم وصول کی جائے گی اور یہ ٹیکس امیگریشن اینڈ اوورسیز ایمپلائمنٹ بیورو کی جانب سے تصدیق شدہ لیبر ویزوں پر عائد کیا جائے گا۔ٹیکس کا اطلاق پاکستان سے سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، کویت، قطر، بحرین، عمان اور عراق جانے والے مزدوروں پر ہوگا۔