ہاؤس بلڈنگ فنانس کارپوریشن کے افسران قلم چھوڑ ہڑتال پر مجبور

ہاؤس بلڈنگ فنانس کارپوریشن کے افسران قلم چھوڑ ہڑتال پر مجبور

ہاؤس بلڈنگ فنانس کارپوریشن  کے افسران نے 6 سال سے تنخواہوں میں اضافہ نہ ہونے کے باعث قلم چھوڑ ہڑتال کا اعلان کر دیا یے۔

تفصیلات کے مطابق ہاؤس بلڈنگ فنانس کارپوریشن کے ملازمین نے کہا ہے کہ تمام ریگولر افسران کی تنخواہوں میں گزشتہ چھ سالوں سے اضافہ نہیں ہوا اور اب ہمارے پاس قلم چھوڑ ہڑتال کے سوا کوئی چارا نہیں رہا ہے۔ ملازمین کا کہنا ہے کہ ریگولر افسران کے علاوہ تمام درجوں کے ملازمین کی تنخواہوں میں گزشتہ چھ برس سے مسلسل اضافہ ہوا ہے لیکن ہمارے ساتھ مسلسل بے اعتنائی برتی جا رہی ہے۔ متاثرہ افسران اور ملازمین کا کہنا ہے کہ ہارمونائزیشن اور پرائیویٹائزیشن کے نام پر چھ سالوں سے معاشی قتل عام کیا جارہا ہے، اور اب انکے صبر کا پیمانہ لبریز ہو چکا یے۔

یہ بھی پڑھیں: جماعت اسلامی سے مذاکرات، حکومت کا آئی پی پیز پر ریلیف دینے سے انکار

متاثرین ملازمین کے مطابق ماتحت اور کنٹریکٹ عملے کی تنخواہوں میں بھی اس دوران مسلسل اضافہ ہوا ہے اور بیشتر ماتحت عملہ کی تنخواہیں اور الاؤنسسز افسران سے بھی کئی گنا زیادہ ہوگئی ہیں۔ تنخوائیں اور دیگر مطالبات نہیں مانے جاتے تو احتجاج کا دائرہ کار وسیع کیا جائے گا اور کسی طفل تسلی پر اب گزارہ نہیں کیا جائیگا۔ اور جب تک عملی اقدامات نہیں کئے جاتے ہڑاتل جاری رکھنے کا عندیہ دیا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *