اسلام آباد ہائی کورٹ سے اظہر مشوانی کے بھائیوں کی بازیابی کیلئے احکامات جاری کرنے کی استدعا

اسلام آباد ہائی کورٹ سے اظہر مشوانی کے بھائیوں کی بازیابی کیلئے احکامات جاری کرنے کی استدعا

اظہر مشوانی کے والد قاضی حبیب الرحمان کی جانب سے دو بیٹوں پروفیسر مظہرالحسن اور پروفیسر ظہور الحسن کی بازیابی کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ میں دراخواست دائر کر دی گئی ہے۔

پروفیسر مظہر الحسن، پروفیسر ظہور الحسن کی بازیابی کیلئے والد قاضی حبیب الرحمن کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ مظہر الحسن اور ظہور الحسن بانی پی ٹی آئی کے ترجمان اظہر مشوانی کے بھائی ہیں، دونوں مغویان کو 6 جون کو سی ٹی ڈی کے مسلح اہلکاروں نے حراست میں لیا تھا، مغویان کے بھائی اظہر مشوانی برطانیہ میں قیام پزیر ہیں۔ اظہر مشوانی کو رابطہ کرکے بتایا گیا کہ ان کے بھائی ایجنسیوں کے تحویل میں ہیں، اظہر مشوانی کو انتخابی دھاندلی اور اسٹیبلشمنٹ کیخلاف ٹویٹ ڈیلیٹ کرنے کا کہا گیا۔ اظہر مشوانی کو سوشل میڈیا پر انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کیخلاف آواز اٹھانے سے بھی منع کیا گیا۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ پولیس کے پاس کسی کو بھی غیر قانونی حراست میں رکھنے کا کوئی اختیار نہیں۔ مظہر الحسن اور ظہور الحسن کی جان کو شدید

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی خاتون رہنما عالیہ حمزہ جیل سے رہا

خطرات لاحق ہیں، مغویان کے اہل خانہ شدید غم، پریشانی و فکر میں مبتلاء ہیں۔ مغویان کی بازیابی نہ ہوئی تو نا تلافی نقصان کا خدشہ ہے۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ مظہر الحسن اور ظہور الحسن کو عدالت کے سامنے پیش کرنے کے احکامات جاری کیے جائیں۔ درخواست میں سیکرٹری داخلہ، سیکرٹری دفاع، آئی جی اسلام آباد اور ڈی جی ایف آئی اے کو فریق بنایا گیا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *