بجلی صارفین کے لئے بری خبرآگئی، فی یونٹ قیمت میں اضافہ کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق نیپرا کی جانب سے بجلی ایک ماہ کیلئے 2روپے56پیسے فی یونٹ مہنگی کردی گئی۔ بجلی کی قیمت میں اضافہ ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا۔ نیپرا نے سی پی پی اے کی درخواست پر فیصلہ جاری کر دیا۔
مزید پڑھیں: بجلی کے بلوں کی ادائیگی، وزیراعظم نے آخری تاریخ میں توسیع کی ہدایت کردی
بجلی کی قیمت میں اضافہ اضافہ جون کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے۔صارفین کو اگست کے بلوں میں اضافی ادائیگیاں کرنا ہوں گی۔ سی پی پی اے نے جون کیلئے 2روپے 63پیسے کا اضافہ مانگا تھا۔ نیپرا نے قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔


