وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ارشد ندیم کیلئے 10کروڑ روپے انعام کا اعلان کردیا

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ارشد ندیم کیلئے 10کروڑ روپے انعام کا اعلان کردیا

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ارشد ندیم کیلئے 10کروڑ روپے انعام کا اعلان کردیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہاکہ جشن آزادی پر ارشد ندیم نے گولڈمیڈل جیت کر قوم کو تحفہ دیا،ارشد ندیم کو انعام دے کر قوم کی طرف سے شکریہ ادا کررہے ہیں،مریم نواز کا کہناتھا کہ میاں چنوں میں ارشد ندیم سپورٹس سٹی بنائیں گے۔

ان کاکہناتھاکہ ارشدندیم نے 40سال بعد پاکستان کیلئے گولڈ میڈل جیتا ،اولمپکس میں ریکارڈ ارشد ندیم کی محنت اور قومی جذبے کا ثبوت ہے،پاکستانی پرچم بلند کرنے والے ہر بیٹے اور بیٹی کو اللہ سربلند رکھے۔

مزید پڑھیں: پیرس اولمپکس میں گولڈ میڈل جیتنے والے ارشد ندیم کا بڑا بیان آگیا 

 

اس سے پہلے  شہباز شریف نے اپنے پیغام میں کہا کہ ارشد ندیم نے 92.97 میٹر کی تھرو سے نہ صرف گولڈ میڈل حاصل کیا بلکہ ایک نیا اولمپک ورلڈ ریکارڈ بھی بنایا۔  وزیر اعظم شہبازشریف  نے ارشد ندیم کی بے عیب کارکردگی پر ان کی تعریف کی جس میں بغیر کسی فاؤل کے 90 میٹر سے زیادہ کے دو تھرو بھی شامل تھے۔

وزیراعظم نے ندیم کی کامیابی کو قوم کے لیے ایک خوبصورت تحفہ قرار دیا اور تاریخ رقم کرنے اور پاکستانی اور اولمپک دونوں کی تاریخ میں ایک لیجنڈری شخصیت بننے پر ان کی تعریف کی۔ انہوں نے ندیم کی کامیابی پر قومی فخر کا اظہار کیا۔ شہباز شریف نے اس بات کا بھی اعتراف کیا کہ ارشد ندیم کی لگن اور محنت نے پاکستان کو عزت دی اور عالمی سطح پر ملک کا نام روشن کیا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *