ارشد ندیم کو گولڈ میڈل سے آج نوازا جائے گا، کل واپسی کاامکان

ارشد ندیم کو گولڈ میڈل سے آج نوازا جائے گا، کل واپسی کاامکان

پیرس اولمپکس میں قومی ایتھلیٹ ارشد ندیم کو گولڈ میڈل سے آج نوازا جائے گا، پاکستانی وقت کے مطابق میڈل دیے جانے کی تقریب رات 10 بجے شروع ہوگی۔

میڈل تقریب میں ارشد ندیم سمیت پیرس اولمپکس کے 13ویں روز فائنل جیتنے والے کھلاڑیوں کو میڈل دیے جائیں گے،  میڈل دینے کی تقریب آئفل ٹاور کے قریب چیمپئنز پارک میں ہوگی۔

گزشتہ رات ارشد ندیم نے جیولن تھرو فائنل میں 92.97 میٹر کی ریکارڈ تھرو پھینک کر اولمپکس ریکارڈ قائم کرتے ہوئے گولڈ میڈل جیتا تھا۔

ذرائع کے مطابق ارشد ندیم فوری وطن واپس آنے کے خواہشمند ہیں، پاکستانی سٹار اور ان کے کوچ سلمان اقبال بٹ کا کل پاکستان روانہ ہونے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں :وزیراعظم کا پاکستان کیلئے گولڈ میڈل جیتنے پر ارشد ندیم کیلئے اہم پیغام

پیرس اولمپکس میں پاکستان کےلیے گولڈ میڈل جیتے والے ارشد ندیم کا کہنا تھا کہ وہ ردھم میں تھے اور پرامید تھے کہ گولڈ میڈل جیتیں گے، گولڈ میڈل کے ساتھ 14 اگست منائیں گے۔

گولڈ میڈل جیتنے کے بعد ارشد ندیم نے اپنے بیان میں کہا کہ آج میرا دن تھا، میں اس سے زیادہ دور بھی تھرو کرسکتا تھا۔

انہوں نے کامیابی پر پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن اور اپنے کوچ کا شکریہ ادا کیا،  40 سال بعد ارشد ندیم نے پاکستان کو اولمپکس گیمز میں گولڈ میڈل جتوایا ہے پاکستانی اتھلیٹ ارشد ندیم نے جیولن تھرو ایونٹ میں 2 مرتبہ 90 میٹر سے زائد طویل تھرو پھینک کر پاکستان کیلئے تاریخ رقم کر دی۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *