معاونِ خصوصی برائے اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نےکہا ہے کہ اگر اسلام آباد میں پاکستان تحریکِ انصاف کو جلسے کی اجاذت نہ دی گئی تو آئینی اور قانونی حق استعمال کریں گے۔
مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا حکومت بیرسٹر سیف علی خان نے کہا ہے کہ کئی بار اسلام آباد میں قانونی طور پر جلسے کی اجازت طلب کی ہے لیکن اجازت نہیں دی جارہی ہے ، انہوں نے واضح کیا کہ اگر انتظامیہ اور عدالت نے جلسے کی اجازت نہیں دی تو ہم آئینی اور قانونی حق استعمال کرے گے۔
بیرسٹر سیف نے کہا کہ ہمارے جلسے سے نہیں بلکہ عوام کی بدولت ہی ان کی حکومت ختم ہوگی ،انہوں نے کہا بانی پی ٹی آئی نے نے وزیر اعلیٰ کے پی کے کو پیغام دیا ہے کہ جہاں بھی جلسہ ہو وہاں غیر قانونی کام نہ ہو۔ عمران خان سے معافی کے حوالے سے انکا کہنا تھا کہ مریم نواز ،نواز شریف اور وزیر اعظم کو چاہے کہ پی ٹی وی پر بیٹھ جائے اور پاکستانی قوم سے معافی مانگے ۔ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے بارے میں انکا کہنا تھا کہ مریم صاحبہ کی بات سن کر ٹک ٹاک یاد آتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مریم نواز کیا کام کر رہی ہے سب کو پتہ ہے ۔
یہ بھی پڑھیں: جماعت اسلامی کا اظہار تشکر جلسہ، فیض آباد کے مقام پر مری روڈ بند کر دی گئی
مشیر کے پی کے حکومت بیرسٹر سیف نے کہ اکہ مریم نواز کے بارے میں بات کرکے میں اپنا وقت ضائع نہیں کرنا چاہتا ہوں۔ انکا کہنا تھا کہ تین صوبوں میں ہماری مخالفین کی حکومت ہے لیکن اس کے باوجود ہم عوام کو سہولیات رہے ہے ۔ انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں جرائم کی شرح ملک کے دیگر صوبوں کے مقابلے میں بہت کم ہے ۔ مشیر کے پی کے حکومت بیرسٹرسیف نے کہا کہ ابابیل فورس پی ٹی آئی کی گزشتہ دور حکومت میں بنائی گئی تھی ، وفاقی حکومت ہمارے پیسے نہیں دے رہی اور صرف بجلی کی مد میں ساڑھے 16 سو ارب روپے بقایاجات ہے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کا مینڈیٹ چوری کرکے حکومت بیٹھی ہے ،حکومت کا ایک ہی دشمن ہے اور وہ پی ٹی آئی ہے ۔
یہ بھی پڑھیں: بانی پی ٹی آئی عمران خان کی طرف سے کارکنان کو 14 اگست کے حوالے سے ہدایات جاری
بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ جس قدر پی ٹی آئی قیادت کو مصائب کا سامنا ہے اور جس طرح تحریکِ انصاف کے کارکنوں پر ظلم ڈھایا جا رہا ہے اور پی ٹی آئی کے خلاف منفی کارروائیاں جاری ہیں اس تمام کےباوجود اتنا ہی پی ٹی آئی کی مقبولیت بڑھ رہی ہے ۔ خیبرپختونخوا میں ایسے لوگوں کو جتوایا گیا ہے شائد ان کو اپنے گھر سے بھی ووٹ نہیں ملا ہوگا ، بیرسٹر سیف نے کہاکہ کچھ منتخب نمائندے ہر جگہ کہتے ہے کہ ہم نے پیسے دئیے ہے پتی نہیں کس کو دئیے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ ہمارا مینڈیٹ چوری ہوا اس کا حساب دیا جائے ، 9 مئی واقعات میں گرفتار لوگوں کے کیسز کو کیوں نہیں سنا جارہا ہے ، انکا کہنا تھا کہ ایک ایک سال ہوگیا پی ٹی آئی ورکرز جسمانی ریمانڈ پر ہے ،نیب یا دہشت گردی کے مقدمات میں سب سے زیادہ ریمانڈ ہے لیکن ایک ایک سال سے پی ٹی آئی کے ورکرز کو رگڑا دیا جارہا ہے ۔
یہ بھی پڑھیں: مون سون بارشوں کے باعث خیبر پختونخوا کے 15 اضلاع میں ڈینگی پھیلاؤ میں تیزی سے اضافہ
بیرسٹر سیف نے کہا کہ آئی پی پیز کے تمام معاہدے پی پی پی یا ن لیگ نے کیئے ہیں اور آئی پی پیز میں زیادہ ان کی لوگوں کی ہے لیکن اس کے لئے کوئی قانون سازی نہیں کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ لیکن الیکشن کمیشن میں بیٹھے لوگوں کو یہ سمجھ نہیں آرہی کہ کروڑوں عوام کی چوری کا حساب دینا ہوگا ۔ مخصوص نشستوں کے حوالے سے الیکشن کمیشن نے ترمیمی ایکٹ پیش کیا گیا ہے اور اس ایکٹ میں پی ٹی آئی کو مخصوص نشستوں سے محروم رکھنا ہے انکا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کو زیادہ نشستیں ملنے کے ڈر سے انہوں نے الیکشن ایکٹ میں ترمیم کی ہے۔ بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ نہ سپریم کورٹ اور نہ ہی پارلیمان بلکہ آئین پاکستان سب سے بالا تر ہے ،کیونکہ آئین پاکستان ہی نے سپریم کورٹ اور پارلیمان کو بنایا ہے ۔