بنگلہ دیش کی سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد کے بیٹے سجیب واجد جوئے نے کہا ہے کہ ان کی والدہ وطن واپس آئیں گی اور دوبارہ الیکشن لڑیں گی۔
بھارتی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں ساجد واجد نے کہا کہ شیخ حسینہ واجد عارضی طور پر بھارت میں مقیم ہیں۔ جیسے ہی بنگلہ دیش کی عبوری حکومت انتخابات کی تاریخ کا اعلان کرے گی
شیخ حسینہ واجد اپنے ملک واپس آ جائیں گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ انہیں یقین ہے کہ عوامی لیگ انتخابات میں حصہ لے گی اور شاندار کامیابی حاصل کرے گی۔ اگر ضرورت پڑی تو میں بھی باضابطہ طور پر سیاست میں قدم رکھوں گا۔