آٹے کے 10 اور 20 کلوگرام تھیلوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری

آٹے کے 10 اور 20 کلوگرام  تھیلوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے آٹے کی قیمتوں میں مزید کمی کا حکم دے دیا۔

پنجاب کے وزیر خوراک بلال یاسین نے اعلان کیا ہے کہ 10 اور 20 کلو آٹے کے تھیلوں کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔لاہور میں 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 70 روپے کم کر کے 1800 سے 1730 روپے کر دی گئی ہے۔ شیخوپورہ میں 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 100 روپے کمی کرکے اسے 1640 روپے میں دستیاب کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ہونڈا سی جی 125 ایک سال کی قسطوں پر خریدنے والوں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی

پنجاب کے دیگر شہروں میں بھی اسی طرح کی کمی کی گئی ہے۔ جہلم، چکوال، پاکپتن اور نارووال میں قیمت میں 80 روپے جبکہ ملتان، ساہیوال، سرگودھا اور اٹک میں 60 روپے کمی کی گئی ہے۔ راولپنڈی، حافظ آباد، سیالکوٹ، ننکانہ اور اوکاڑہ میں قیمتوں میں 50 روپے جبکہ جھنگ، چنیوٹ، خوشاب، بھکر، لودھراں، راجن پور، مظفر گڑھ، لیہ اور رحیم یار خان میں قیمت میں 40 روپے کمی کی گئی ہے۔

علاوہ ازیں فیصل آباد، گوجرانوالہ، گجرات، وزیر آباد اور منڈی بہاؤالدین میں قیمتوں میں 30 روپے جبکہ بہاولپور، بہاولنگر، ڈیرہ غازی خان، خانیوال، وہاڑی اور میانوالی میں 20 روپے کمی کی گئی ہے۔ وفاقی وزیر بلال یاسین نے کہا کہ حکومت مہنگائی پر قابو پانے اور عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آٹے کی قیمتوں میں کمی اس سمت میں ایک قدم ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *