جنوبی ایشائی خطے میں پاکستان زرِ مبادلہ اور برآمدات بڑھانے میں مسلسل ناکامی کیوجہ سے خطے کے دیگر ممالک سے پیچھے رہ گیا ہے اور سری لنکا دیوالیہ ہونے کےباوجود مجموعی برآمدات بڑھانےمیں کامیاب ہو چکا ہے۔
پاکستان جنوبی ایشیا میں زرِ مبادلہ زخائر ار برآمدات کے مجموعی حجم کے حوالے سے خطے میں بدستور سب سے پیچھے ہے گڈز اور سروسز کی برآمدات میں سری لنکا بھی پاکستان سے آگے نکل گیا ہے۔دیوالیہ ہونے کے باوجود سری لنکا مجموعی برآمدات بڑھانے میں کامیاب رہا ہے اور سری لنکا نے بھی مجموعی برآمدات میں پاکستان کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔سری لنکا کی مجموعی برآمدات جی ڈی پی کے 30 فیصد تک پہنچ گئیں ہیں اور پاکستان کی مجموعی برآمدات جی ڈی پی کے 12 فیصد کے برابر ریکارڈ کی گئی ہیں۔فلپائن، مصر اور بنگلہ دیش بھی برآمدات میں پاکستان سے آگے نکل چکے ہیں۔ دستیاب دستاویزات کے مطابق پڑوسی ملک انڈیا کی برآمدات بھی جی ڈی پی کے 24 فیصد تک پہنچ گئیں ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: معیشت کی بہتری کیلئے پاکستان میں سیاسی استحکام لاناہو گا، اسد عمر
مصر برآمدات میں سب سے آگے ہے جس کی برآمدات جی ڈی پی کے 30 فیصد ریکارڈ کیئے گے ہیں ۔ فلپائن کی برآمدات جی ڈی پی کے 22 فیصد تک پہنچ گئیں ہیں۔ جبکہ بنگلہ دیش کی مجموعی برآمدات جی ڈی پی کے 16 فیصد کے برابر ہوگئیں ہیں۔ ملکی برآمدات گزشتہ 13 سالوں سے خطے کے دیگر ممالک سے پیچھے ہیں ۔ اس کیساتھ ساتھ پاکستان لیبر پیداوار صلاحیت میں بھی خطے کے سب ممالک سے پیچھے ہے ، جبکہ لیبر پیداوار میں سری لنکا، بنگلہ دیش سے بھی پاکستان سے آگے نکل گئے ہیں اور انڈیا، ترکیے اور فلپائن کی لیبر پیداوری صلاحیت بھی پاکستان سے زیادہ ہو چکی ہے۔