انسداد دہشتگردی عدالت لاہور نے 9مئی سے متعلق تھانہ شادمان میں درج جلائو گھیرائو کے مقدمے میں پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید اور روبینہ جمیل کے وارنٹ گرفتار ی جاری کر دیے۔
تفصیلات کے مطابق انسداد دہشتگردی عدالت لاہور میں تھانہ شادمان جلائو گھیرائو مقدمے کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے عدم حاضری کے باعث صنم جاوید اور روبینہ جمیل کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔ عدالت نے حاضری کیلئے ملزمان کو طلب کر رکھا تھا۔
یاد رہے کہ صنم جاوید کو اسلام آباد ہائیکورٹ نے 15جولائی کو رہا کر دیا تھا۔ اس سے پہلے اسلام آ باد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ کی جانب سے رہائی کے بعد انہیں اسلام آباد پولیس نے دوبارہ گرفتار کرلیاتھا۔
مزید پڑھیں: پی ٹی آئی کو اسلام آباد میں جلسے کی اجازت مل گئی
واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے مخصوص نشستوں کی فہرست میں صنم جاوید کا نام بھی شامل کیا تھا۔ صنم جاوید کے علاوہ ڈاکٹر یاسمین راشد، عالیہ حمزہ و دیگر پی ٹی آئی کی خواتین رہنمائوں اور کارکنان کے نام بھی مخصوص نشستوں کی فہرست میں شامل ہیں۔