محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کی تنظیم نوع : پراپرٹی ٹیکس کاریکارڈ بلدیاتی اداروں کے حوالے کر نے کا فیصلہ

محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کی تنظیم نوع : پراپرٹی ٹیکس کاریکارڈ بلدیاتی اداروں کے حوالے کر نے کا فیصلہ

سندھ میں محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کی تنظیمِ نوع کیلئے کراچی کے تمام ڈویژنز نے اپنے پراپرٹی ٹیکس کے ریکارڈ باضابطہ طور پر بلدیاتی اداروں کے حوالے کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن شرجیل انعام میمن نے کہا ہےکہ محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کی تنظیمِ نوع کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے تحت ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن سے پراپرٹی ٹیکس کا تمام ریکارڈ بلدیاتی داروں کو منتقل کر دیا گیا ہے، انہوں نے کہا کہ محکمے کی تنظیمِ نوع سے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کی کارکردگی میں اضافہ ہو گا۔ صوبائی وزیر نےکہا کہ تنظمِ نوع کے پہلے مرحلے میں کراچی کے تمام ڈویژنز کے پراپرٹی ٹیکس کا ریکارڈ بلدیاتی اداروں کے حوالے کیا گیا ہے اور دوسرے مرحلے میں حیدرآباد کے 9 اضلاع کے پراپرٹی ٹیکس کا رکارڈ بلدیاتی اداروں کے حوالے کرنے کا کام جاری ہے اور اس حوالے سے میرپورخاص، شہید بینظیرآباد، لاڑکانہ اور سکھر ڈویژنز کا رکارڈ بھی مرحلہ وار بلدیاتی اداروں کے حوالے کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:  کراچی سمیت سندھ کے 30اضلاع میں سولر ہوم سسٹم کٹس کی فراہمی کا آغاز

ریکارڈ کی منتقلی کے حوالے سے ایکسائز سیکرٹری محمد سلیم راجپوت کی طرف سے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے اور پراپرٹی ٹیکس کے ملازمین اب موٹر وہیکل ٹیکس کے معائنے اور منشیات کے خلاف کریک ڈاؤن سے متعلق فیلڈ سرگرمیوں میں معاونت کریں گے۔ صوبائی وزیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے مطابق تنظیم نو کے حصے کے طور پر 23 ڈویژنوں کا نام بدل کر ریجنز اور ٹاؤنز رکھا گیا ہے اور کراچی کے 23 ڈویژنوں کی افرادی قوت تین ماہ تک پراپرٹی ٹیکس کے سلسلے میں بلدیاتی اداروں کی معاونت کرے گی اور 23ڈویژنز کے افرادی قوت کی واپسی سے کراچی میں ایکسائز موٹر وہیکل اور نارکوٹکس کے خلاف کارروائیاں مزید موثر ہوجائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں: سندھ حکومت نے ارشد ندیم کولاکھوں روپے انعامی رقم دینےکا اعلان کردیا

صوبائی ویزر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن شرجیل انعام میمن نے کہاکہ بہت جلد موٹر وہیکل ٹیکس کی وصولی اور منشیات کے خلاف پیٹرولنگ میں بھی اضافہ کیا جائے گا اور اس حوالے سے کراچی کے کونے کونے میں منشیات کے خلاف کارروائیوں میں تیزی آئے گی اور اس کیساتھ ساتھ ٹیکس چوری کے خاتمے اور منشیات جیسی لعنت سے نمٹنے کے لیے ہماری کوششوں کو بھی تقویت ملے گی۔ صوبائی ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن شرجیل انعام میمن نے کہا کہ حکومت پرعزم ہے کہ تمام انتظامی عمل شہریوں کی ضروریات اور قانون کے مطابق ہوں۔

 

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *