وہ شہر جہاں سے صرف 10 سکینڈ میں آپ 3 ممالک کا سفر کر سکتےہیں

وہ شہر جہاں سے صرف 10 سکینڈ  میں آپ 3 ممالک کا سفر کر سکتےہیں

کم وقت میں متعدد ممالک کا دورہ کرنے کے خواہشمند افراد یہ جان کر بہت خوش ہوں گے کہ وہ صرف چند سیکنڈمیں تین ممالک کا دورہ کرسکتے ہیں۔ یہ مذاق نہیں بلکہ حقیقت ہے۔

تفصیلات کے مطابق سوئٹزرلینڈ، فرانس اور جرمنی کی سرحدوں پر واقع سوئٹزرلینڈ کا ایک شہر باسل سیاحوں کو صرف 10 سیکنڈ میں تین ممالک کا دورہ کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔باسل یورپ کے بہترین عجائبات میں سے ایک ہے ، کیونکہ اس کے مضافاتی علاقے فرانس اور جرمنی دونوں تک پھیلے ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ہونڈا 125 دو سالہ آسان اقساط پر کتنے کی ملے گا؟ خریداروں کیلئے اہم خبر

ایک سوشل میڈیا انفلوئنسر نے حال ہی میں اپنے انسٹاگرام پیج ‘ای ایم ایس بجٹ ٹریول’ پر ایک دلچسپ ویڈیو شیئر کی ہے جس میں ان کے سفر کو دکھایا گیا ہے۔ ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ باسل سوئٹزرلینڈ کے شمال مغربی علاقے میں دریائے رائن پر واقع ہے، جہاں سوئٹزرلینڈ، فرانس اور جرمنی کی سرحدیں ملتی ہیں۔

باسل ایک منفرد مقام رکھتا ہے جو زائرین کو تقریبا بیک وقت تینوں ممالک میں داخل ہونے کی اجازت دیتا ہے۔ اپنی جغرافیائی انفرادیت کے علاوہ باسل سوئٹزرلینڈ کے اہم ثقافتی مراکز میں سے ایک ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *