کراچی: سٹریٹ کرائم میں اضافہ ، رواں سال 44 ہزار سے زائد وارداتیں رپورٹ

کراچی: سٹریٹ کرائم میں اضافہ ، رواں سال 44 ہزار سے زائد وارداتیں رپورٹ

کراچی کے مختلف علاقوں میں رواں سال میں سٹریٹ کرائم کی 44 ہزار سے زائد وارداتیں ہوئی ہیں جبکہ 5 فیصد سے کم ریکوری ہوئی۔

کراچی میں 7 مہینوں کے دوران 31 ہزار سے زائد موٹر سائیکلیں چوری ہوئیں جبکہ 11 ہزار 8 سو سے زائد شہریوں سے موبائل فون چھینے گئے ۔

12 سے زائد مختلف گاڑیاں چوری اور چھینی گئییں ، اغوا برائے تاوان کے 12 اور بھتا خوری کے 52 کیسز رپورٹ ہوئے ۔

ذرائع کاکہنا ہے کہ شہر میں روزانہ سینکڑوں چوری اور ڈکیتی کی واقعات ہوتے ہیں جو رپورٹ نہیں ہوتے، شہری پولیس کی جانب سے مثبت نتائج نہ ملنے کی وجہ سے تھانوں پر جانے سے گریز کرتے ہیں ۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *