اسلام آباد پولیس کا تحریک انصاف کی میٹنگ پرچھاپہ : 13کارکنان گرفتار، عامر مغل کی مذمت

اسلام آباد پولیس کا تحریک انصاف کی میٹنگ پرچھاپہ : 13کارکنان گرفتار، عامر مغل کی مذمت

اسلام آباد پولیس نے تحریک انصاف کی میٹنگ پر چھاپہ مارا، ارسلان عباسی، راجہ ندیم جوڑی، افضال کیانی سمیت 13 کارکنان کو گرفتار کر لیا گیا۔

یہ میٹنگ ریجنل صدر عامرمغل کی زیر صدارت سیدپور شیراز کیانی کی رہائش گاہ پر منعقد کی جا رہی تھی، میٹنگ بسلسلہ بلدیات اور 13 اگست کی ریلی کے حوالے سے ریلی بلائی گئی تھی ۔۔

تحریک انصاف کے رہنما عامرمغل نے مذمت کرتے ہوئے کہا کہ  بزدل حکومت عمران خان سے ڈرتی ہے ، اسلام آباد میں بلدیاتی الیکشن کا اعلان ہو چکا ہے اور جنرل الیکشن کی طرح بزور بندوق بلدیات میں بھی تحریک انصاف کو الیکشن کیمپین سے روک دیا گیا ہے۔

عامر مغل نے کہا کہ جنرل الیکشن کی طرح بلدیات میں بھی تحریک انصاف اسلام آباد میں کلین سویپ کرے گی ، بانی چئیرمین کے حکم کے مطابق 13 اگست کی ریلی بھی ہر حال میں نکالی جائے گی۔

ان کاکہنا تھا کہ ملک میں غیر اعلانیہ مارشل لاء نافذ ہے اور تحریک انصاف کی ان ڈور میٹنگ سے بھی ناجائز حکومت کی “کانپیں ٹانگ” جاتی ہیں ، اسلام آباد کے تینوں ناجائز ایم این اے اتنا ظلم کریں جتنا کل برداشت کر سکیں۔

ان کاکہنا تھا کہ اسلام آباد پولیس اس وقت ناجائز حکمرانوں کے ہاتھوں کھلونا بن چکی، اپنے لیڈر عمران خان کے نقش قدم پر چلتے ہوئے مزاحمت جاری رکھیں گے ، عدالتوں کو فوری طور پر اس فسطائیت کا نوٹس لیتے ہوئے ناجائز حکومت کو شٹ اپ کال دینی چاہئے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *