حافظ نعیم الرحمٰن نے حکومت کو بڑی وارننگ دیدی

حافظ نعیم الرحمٰن نے حکومت کو بڑی وارننگ دیدی

امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ حکومت کیساتھ راولپنڈی اسلام آباد میں ہونے والےمعاہدے کی ایک ایک شق پرعملدرآمد کروائیں گے۔ 

تفصیلات کے مطابق انہوں نے کہا کہ اگر حکومت نے معاہدے سے پیچھے ہٹنے کی کوشش کی تو ملک میں پہیہ جام ہڑتال کر نے سے ہمیں کوئی نہیں روک سکتا ۔ مال روڈ لاہور پر بجلی کی قیمتوں میں اضافے، آئی پی پیز سے معاہدوں کے خلاف حق دو عوام کے عنوان سے منعقدہ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی کے دھرنے مظلوموں کی امیدوں کا مرکز بن گئے ۔

ان کا کہنا تھا کہ لاہور واحد شہر ہے جو قادیانیوں کے مسئلے پر ساتھ کھڑا ہونے کا سب سے بڑا حوصلہ رکھتا ہے، پاکستان آئین اور دستور کے مطابق کسی کو لاپتہ کرنے کا حق نہیں۔ خدانخواستہ گر کوئی غیر معمولی سرگرمیوں میں ملوث پایا جاتا ہے تو اس کے لیے قانون موجود ہے ۔ حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ دشمن بلوچستان کو توڑنے کی سازش کر رہا ہے۔ اس کے مسائل پر غور کیا جائے ۔

انہوں نے کہا پاکستان کا سب سے بڑا اور مکار دشمن امریکہ ہے، ملکی مسائل کے حل کے لیے اتفاق رائے پیدا کیا جائے ، اگر ہمسائیہ ملک سے کوئی تخریب کاری ہو رہی ہے تو افغان حکومت سے بات کی جائے۔ افغان طالبان کو چاہیےکہ وہ ذمہ داری کا مظاہرہ کریں۔ امیرجماعت اسلامی نے کہا آئی پی پیز کے ذریعے عوام کا خون چوسیں گے تو کون ان کی عزت کریں گا۔

ہم نے اسلام آباد میں چودہ دن کا عوام کے لئے دھرنا دیا۔ پاکستان کے بچے بچے کو پتہ چل گیا آئی پی پیز ہماری دشمن ہیں، حکومت نے 45دن کا ہمارے ساتھ معاہدہ کیاہوا ہے، ہم ایک ایک دن گن گن کر کاٹ رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ جماعت اسلامی اپنا معاہدہ پورا کروانا جانتی ہے ایک ایک شق پر عمل درآمد کروائیں گے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *