پاکستان کے ایک اور قومی ہیرو نے گولڈ میڈل حاصل کرلیا

پاکستان کے ایک اور قومی ہیرو نے گولڈ میڈل حاصل کرلیا

ساتویں تھائی کوانڈو چیمپئن شپ کے بین الاقوامی کھلاڑی عامر خان نے بنکاک میں ملک کا نام روشن کیا۔ عامر خان کا تعلق مینگورہ سے ہے۔

تفصیلات کے مطابق عامر خان نے ساتویں انٹرنیشنل چیمپئن شپ میں گولڈ میڈل حاصل کیا۔ مقابلے کے تین راونڈ ہوئے، عامر خان نے انڈیا، نیپال اور فلپائن کے کھلاڑیوں شکست دے کر گولڈ مڈل اپنے نام کیا ۔

بنکاک سے فون پر آج نیوز کے ساتھ بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ بہت خوش ہیں کہ انہوں نے پاکستان کے لئے گولڈ مڈل حا صل کیا اور وہ یہ گولڈ مڈل سوات کے عوام کے نام کرتے ہیں۔اس موقع پر عامر خان نے خوشی کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیں:بین الاقوامی شہرت یافتہ مصنف اور سابق سفارتکار کا ارشد ندیم پر فلم بنانے اور کتاب لکھنے کا اعلان

سوات کے لوگوں نے خوشی کا اظہار کیا ہے اور کہا کہ 14 اگست کو عامر خان کا پُر تپاک استقبال کیا جائے گا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *