پاکستان کی خطے میں کئی ممالک سے پیچھےرہنے کی وجہ کیا بنی ؟ جانیے

پاکستان کی خطے میں کئی ممالک سے پیچھےرہنے کی وجہ کیا بنی ؟ جانیے

پاکستانی برآمدات تنزلی کا شکار ہیں، دیوالیہ ہونے ملک سری لنکا سمیت خطے کے کئی ممالک پاکستان سے آگے نکل گئے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق برآمدات میں دیوالیہ ہونے والا سری لنکا بھی پاکستان سے بہت آگےنکل گیا ہے۔ بھارت، فلپائن، مصر اور بنگلہ دیش کی برآمدات بھی پاکستان سے اچھی ہیں۔ دیوالیہ ہونے کے باوجود سری لنکا مجموعی طور پر برآمدات بڑھانے میں کامیاب ہوگیا ہے، جس کی برآمدات جی ڈی پی کا 30 فیصد ہوگئی ہیں جب کہ پاکستان کی برآمدات جی ڈی پی کے 12فیصد ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ہونڈا 70،ہونڈا 125 زیرو مارک اپ اور آسان اقساط پر حاصل کریں

ادارہ شماریات کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بھارت کی برآمدات جی ڈی پی کے 24 فیصد کی سطح تک پہنچ گئی ہیں۔ برآمدات میں مصر جی ڈی پی کے 30فیصد کے ساتھ سب سے آگے ہے، ان ممالک کے علاوہ فلپائن کی برآمدات 22 اور بنگلہ دیش کی برآمدات جی ڈی پی کے 16 فیصد کے برابر ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں: ہونڈا 125 دو سالہ آسان اقساط پر کتنے کی ملے گا؟ خریداروں کیلئے اہم خبر

اس وقت پاکستان لیبر پیداوار صلاحیت میں بھی خطے کے سارے ممالک سے پیچھے ہے۔ ادارہ شماریات کے مطابق لیبر پیداوار میں سری لنکا اور بنگلہ دیش بھی پاکستان سے آگے ہیں۔ بھارت، ترکیہ اور فلپائن کی لیبر پیداوری صلاحیت بھی پاکستان سے زیادہ ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *