بالی ووڈ اداکار ابھیشیک بچن نے اپنی اہلیہ ایشوریہ رائے کے ساتھ طلاق کی افواہوں پر بات کی ہے۔ اس جوڑے کی شادی 2007 سے ہوئی ہے اور ان کی ایک بیٹی آرادھیا ہے جس کی پیدائش 2011 میں ہوئی تھی۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی میڈیا میں ایک سال سے زائد عرصے سے ان کی طلاق کی افواہیں گردش کر رہی ہیں اور اکثر اس جوڑے کو الگ الگ تقریبات میں دیکھا جاتا ہے۔ ابھیشیک بچن نے حال ہی میں طلاق کے بارے میں ایک مضمون پسند کیا، جس نے افواہوں کو مزید ہوا دی۔
یہ بھی پڑھیں: ہونڈا 125 دو سالہ آسان اقساط پر کتنے کی ملے گا؟ خریداروں کیلئے اہم خبر
تاہم برطانوی بھارتی خبر رساں ادارے کو دیے گئے ایک حالیہ انٹرویو میں ابھیشیک بچن نے ان افواہوں کی تردید کرتے ہوئے اپنی شادی کی انگوٹھی دکھاتے ہوئے کہا ہے کہ ‘میں ابھی شادی شدہ ہوں۔’ انہوں نے لوگوں کی جانب سے غیر مصدقہ خبریں پھیلانے پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہاں، ہم عوامی شخصیات ہیں اور ہمیں اپنی ذاتی زندگی کے بارے میں ایسی خبروں سے نمٹنا پڑتا ہے۔
دسمبر 2023 میں مختلف بھارتی نیوز ویب سائٹس نے دعویٰ کیا تھا کہ ایشوریا رائے بچن کی رہائش گاہ چھوڑ چکی ہیں اور ایک اور افواہ سامنے آئی کہ امیتابھ بچن نے اپنی بیٹی شویتا نندا کو جوہو میں ایک پرتعیش بنگلہ تحفے میں دیا ہے جس سے مبینہ طور پر ایشوریا رائے ناراض ہیں۔

