معروف پاکستانی گلوکارہ ہانیہ اسلم انتقال کرگئیں

معروف پاکستانی گلوکارہ ہانیہ اسلم انتقال کرگئیں

پاکستان کی معروف گلوکارہ اور میوزک بینڈ “زیب اور ہانیہ” کی رکن ہانیہ اسلم انتقال کرگئیں۔

تفصیلات کےمطابق ہانیہ اسلم کے کزن اور ساتھی گلوکار زیب بنگش نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پر اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ہانیہ اسلم 11 اگست کو دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئیں۔

یہ بھی پڑھیں: متحدہ عرب امارات کے گولڈن ویزا کیلئے کم از کم کتنا بینک ڈپازٹ درکار ہے؟ جانئے

پاکستانی میوزک انڈسٹری ہانیہ اسلم کے انتقال پر سوگوار ہے جبکہ ساتھی فنکاروں نے گہرے دکھ اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ مداحوں نے سوشل میڈیا پر ہانیہ کی مغفرت اور اس مشکل وقت میں ان کے اہل خانہ کے صبر اور طاقت کے لیے دعا کی ہے۔

ہانیہ اسلم اور زیب بنگش نے 2007 میں میوزک بینڈ “زیب اور ہانیہ” قائم کیا اور 2008 میں کوک اسٹوڈیو کے سیزن 2 میں اپنے گانے “پیمانہ” کے ساتھ پرفارم کرنے کے بعد مقبولیت حاصل کی۔

یہ بھی پڑھیں: ایشوریہ رائے سے طلاق کی افواہوں پر ابھیشیک بچن نے خاموشی توڑ دی

کوک اسٹوڈیو سے شہرت حاصل کرنے کے بعد ہانیہ اسلم تعلیم حاصل کرنے کے لیے 2014 میں کینیڈا چلی گئیں اور بعد ازاں 2016 میں اپنے سولو کیریئر کا آغاز کیا۔ پاکستان واپس آنے کے بعد ہانیہ اسلم نے مختلف فلموں میں بطور میوزک کمپوزر کام کیا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *