لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی کا ہسٹری میوزیم مریم نواز شریف سے منسوب کردیا گیا ہے،مریم نواز ہماری یونیورسٹی کی ممتاز اولڈ سٹوڈنٹ ہیں۔ وائس چانسلر ڈاکٹر شگفتہ ناز
تفصیلات کے مطابق وائس چانسلر لاہوکالج فاروویمن یونیورسٹی ڈاکٹر شگفتہ ناز نے کہا ہے کہ ہسٹری میوزیم لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی کی صد سالہ تقریبات پر قائم کیا گیا ہے ، انہوں نے کہا لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی ایلومینائی نے مختلف شعبوں میں اپنی صلاحیتوں کو منوایا ہے اور سیاست میں سیاست میں مریم نواز شریف نے ایک قابل قدر کامیابی سمیٹی اور وزیر اعلیٰ بنیں ہیں۔ وائس چانسلر لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی ڈاکٹر شگفتہ ناز نے کہا کہ میوزیم میں ممتاز ایلومینائی کا بائیو ڈیٹا اور ادارے سے متعلق نوادرات کو جمع کیا گیا ہے اور مریم نواز شریف کی سیاست میں کامیابیوں کی پذیرائی کرتے ہوئے ہسٹری میوزیم ان سے منسوب کیا گیا ۔
یہ بھی پرھیں: حافظ نعیم الرحمٰن نے حکومت کو بڑی وارننگ دیدی
وائس چانسلر ڈاکٹر شگفتہ ناز نے کہا ہے کہ مریم نواز کو اپنی مادر علمی کے دورے کی با ضابطہ دعوت دے دی ہے، انکا ہے کہ مریم نواز شریف کی شخصیت طالبات کیلئے قابل تقلید ہے اور لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی کو اپنی باصلاحیت طالبہ پر فخر ہے۔

