وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے نوجوانوں کے عالمی دن پر پیغام میں کہا ہے کہ نوجوانوں کی صلاحیتوں اور مؤثر کردار سے ہمارا ملک شاندار انداز میں ترقی کی منازل حاصل کرسکتا ہے۔
وزیرا علی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ 12 اگست کو دنیا بھر میں نوجوانوں کےعالمی دن کےطور پرمنایا جاتا ہے اور ہمارے ملک خاص طور پر سندھ کے نوجوان قابل اور باصلاحیت ہیں، وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ ہمارے نوجوان چیئرمین بلاول بھٹو کی زیر قیادت ملک بھر میں پیپلز پارٹی خوشحالی لائے گی اور پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کی ہے۔ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ حکومت نے نوجوانوں کی ترقی اور صلاحیت بڑھانے کیلئے بیشتر اقدامات کئے ہیں۔ نوجوانوں کی ترقی سے ان کے خاندان، سماج اور ملک کا نام روشن ہوگا اور سندھ کے نوجوان کو معاشی خود مختاری اور مستحکم کرنے کیلئے تربیتی پروگرام جاری ہیں۔