گورنر سندھ کی تبدیلی کے حوالے سے جاری افواہوں کے سدِباب کے لیے گورنر کامران ٹسوری اسلام آباد میں وزیراعظم سمیت اہم رہنماؤں سے ملاقات کیلئے اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق رواں ہفتے سے گورنر سندھ کی تبدیلی کے حوالے سے جاری افواہوں کے سدِ باب کے لیئے گورنر کامران ٹسوری اسلام آباد پہنچ گئے ہیں جہاں وہ مختلف اعلی شخصیات سمیت ایم کیو ایم کے اہم رہنما ؤں سےبھی ملاقات کرین گے۔ زرایع کے مطابق سندھ کے گورنر کامران ٹسوری کو ہٹانے کے بعد ن لیگ سندھ کےصدر بشیر میمن کوگورنر بنانے کے حوالے سے چند دنوں سے کوشاں ہے اور اس حوالے سے افواہیں گردش کر رہی ہیں ۔ان افواہوں کے سدِباب کیلئےایم کیو ایم کے گورنر کامران ٹسوری متحرک ہو گئے ہیں تاکہ اہنے عہدے کو بچا سکے، اس حوالے سے زرایع کا کہنا ہے کہ گورنر کامران ٹسوری آج اسلام آباد پہنچ رہے ہیں جہاں وہ وزیرا عظم سمیت دیگر اہم شخصیات اور ایم کیو ایم کے سرکردہ لیڈران سے بھی ملاقات کریں گے۔