ایران کے نائب صدر جواد ظریف نے عہدے سے استعفیٰ کیوں دیا؟ وجہ سامنے آگئی

ایران کے نائب صدر جواد ظریف نے عہدے سے استعفیٰ کیوں دیا؟ وجہ سامنے آگئی

ایران کے نائب صدر اور سابق وزیر خارجہ جواد ظریف اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئے ۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر جاری خصوصی پیغام میں ایرانی نائب صدر جواد ظریف نے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا ۔ جواد ظریف صرف 11 دن ایران کے نائب صدر ر ہے ۔

غیر ملکی میڈیا نے اپنی رپورٹس میں بتایا ہے کہ جواد ظریف کی عہدہ چھوڑنے کی وجہ نئی ملکی کابینہ کے ارکان کے حوالے سے ناامیدی بھی شامل ہے ، ا ن کے بچے امریکی نیشنل ہولڈرہیں اس لیے بھی ان پر کافی پریشر تھا۔ اپنے پیغام میں جواد ظریف کا کہنا تھا کہ میرے بچے امریکا میں ضرور پیدا ہوئے لیکن وہ ایران میں رہتے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں: متحدہ عرب امارات کے گولڈن ویزا کیلئے کم از کم کتنا بینک ڈپازٹ درکار ہے؟ جانئے

جواد ظریف کا کہنا تھا کہ نو منتخب صدر پزشکیان کو کسی پریشانی میں نہیں ڈالنا چاہتا تھا ۔ اس لیے حکومت سے الگ ہونے کا فیصلہ کیا۔ حالانکہ حال ہی میں نئے منتخب ہونے والے صدرمسعود پزشکیان نے جواد ظریف کو اپنا نائب مقرر کیا تھا۔ یاد رہے کہ جواد ظریف اس سے قبل ایران کے وزیر خارجہ کی ذمہ داریوں کے فرائض بھی سرانجام دے چکے ۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *