سینئر صحافی و تجزیہ کار عمر چیمہ نے انکشاف کیاہے کہا کہ فیض حمید کی گرفتاری عمران خان اور پی ٹی آئی کو سہولت کاری کی وجہ سے عمل میں آئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے دفتر پر جب چھاپہ مارا گیا تھا جہاں سے کمپیوٹر وغیرہ بھی اٹھائے گئے تھے اس میں کافی ایسی چیزیں سامنے آئیں ہیں جو کہ فیض حمید کے بارے میں ہیں ۔پی ٹی آئی کے دفتر سے اٹھائے جانیوالے کمپیوٹر میں فیض حمید کے بارے میں ملنے والے شواہد سے پتہ چلا کہ وہ کیسے ان کی سہولت کاری کر رہے تھے ، وہ پی ٹی آئی کے مختلف لوگوں کے ساتھ وہ رابطے میں تھے ان کی جو لیڈرشپ روپوش تھی ان کے ساتھ وہ رابطے میں تھے اور ان کو کیا ٹریننگ دے رہے تھے کہ آپ نے کس طریقے سے ایجنسیوں سے بچنا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: فیض حمید کیخلاف کارروائی ، عطا تارڑ نے فیصلے کو درست قدم قرار دیدیا
عمرچیمہ کا کہنا تھا کہ جب طالبان کی حکومت ختم ہوئی اور امریکا نے ملک پر کنٹرول حاصل کیا تو اس وقت کسی نے اجمل خٹک مرحوم سے پوچھا طالبان کی حکومت کیسے ختم ہوئی ؟تو انہوں نے کہا کہ پشتو کی ایک کہاوت ہے کہ ایک درخت تھا جس کی جڑیں بڑی گہری تھیں ایک دن وہ درخت کاٹا گیا اس کے ساتھ والے درخت نے پوچھا کہ تمہاری جڑیں تو بڑی گہری تھی تم کیسے کٹ گئے، اس درخت نے کہا کہ میں نہ کاٹا جاتا ، جس کلہاڑے سے مجھے کاٹا گیا ہے اس کا دستہ میری لکڑی کا بنا ہوا تھا ۔
انہوں نے کہا کہ فوج کو چیلنج آ رہا ہے اکثر یہ بات کی جاتی ہے کہ فوج چیزوں کو مینج نے نہیں کر پا رہی ،اس کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ فوج کے اندر سے ہی لوگ ہیں جو وہ پی ٹی آئی کو گائیڈ کرنے والے بھی ہیں اور ان میں جو (شیخ الشیوخ )یعنی سب کے سردار ہیں وہ جنرل فیض ہیں ۔
انہوں نے انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ کچھ چیز یں نوٹ کی جارہی تھیں کہ کس طرح سے عمران خان کو جیل کے اندر بھی کوئی سہولتیں فراہم کر رہا جن کے بارے میں نہ توعدالت میں ذکر ہے اور نہ بظاہر کوئی کوئی ایسا بندہ بھی ادھر موجود نہیں ہے اور جو باہر پی ٹی آئی کی قیادت موجود ہے ان کو کون فسیلیٹیٹ کر رہا اس کے بارے میں کوئی آئیڈیا نہیں ہو رہا تھا ۔
یہ بھی پڑھیں: ریٹائرڈ لیفٹیننٹ کرنل اکبر حسین کا فیلڈ جنرل کورٹ مارشل ، 14 سال قید
عمر چیمہ کا کہنا تھا کہ جنرل فیض حمید کی گرفتاری ٹاپ سٹی کیس میں نہیں بلکہ اسی سہولت کاری کی بنیاد پر کی گئی ہے کیونکہ ٹاپ سٹی میں اگر جنرل فیض حمید کو سزا ہونی ہوتی تو اب کوئی مائنر قسم کی کوئی پنشمنٹ پینشن کٹ جاتی یااس طرح کا کچھ ہونا ہوتا اب تک ہو چکا ہوتا ۔
عمر چیمہ نے انکشاف کیا کہ لیکن اب جوجنرل ریٹائرڈ فیض حمید کی گرفتاری ہوئی ہے وہ پی ٹی آئی اور عمران خان کی سہولت کاری کے تناظر میں ہوئی ہے اور یہ عمران خان کے لیے بہت بڑا سیٹ بیک بھی ہے کیونکہ ایک ٹاپ انٹیلی جنس چیف یا جو ان کا سب سے بڑا مشیر ہے وہ پکڑا گیا ہے۔