وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کا پولیس،ریسکیو سمیت دیگر صوبائی محکموں کے شہدا کے اہل خانہ کو پلاٹس دینے کا اعلان

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کا پولیس،ریسکیو سمیت دیگر صوبائی محکموں کے شہدا کے اہل خانہ کو پلاٹس دینے کا اعلان

وزیر اعلی خیبرپختونخوا علی امین گنبڈاپور نے پولیس، ریسکیو سمیت دیگر صوبائی اداروں کے شہدا کے اہلِ خانہ کو مفت پلاٹ دینے کا اعلان کیا ہے۔ پاک فوج اور ایف سی کے شہداء کے ورثاء کو بھی پلاٹس دیئے جائیں گے ۔

وزیراعلٰی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کہا کہ شہدا کے اہلِ خانہ کے لیے پلاٹس الاٹمنٹ کا آغاز مختلف سرکاری ہاؤسنگ اسکیموں میں دستیاب 500 پلاٹس سے کیا جائے گا اور شہداء کے ورثاء کو پلاٹس دینے کا مقصد خاندانوں کی معاشی سپورٹ کرنا ہے۔ وزیرا علی نے کہا کہ شہداءنے ہمارے محفوظ مستقبل کے لیے جو قربانیاں دی ہیں ان کا کسی صورت بدلہ نہیں چکایا جا سکتا۔ اس حوالے سے وزیرا علی نے ہدایات جاری کی ہیں کہ ہنگو، نوشہرہ، پشاور، سوات اور ایبٹ آباد میں واقع ہاؤسنگ سکیموں میں دستیاب پلاٹوں سے شہداءکے خاندانوں کو پلاٹوں کی الاٹمنٹ جلد یقینی بنائی جائے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں پہلا منی سولر گرڈ خیبر پختونخوا کےضلع مہمند میں فعال کر دیا گیا

یہ فیصلہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سردار علی امین خان گنڈاپور کی زیر صدارت محکمہ ہاؤسنگ کے اجلاس میں کیا گیا ہے۔وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی امجد علی، سیکرٹری ہاؤسنگ، ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے اور دیگر اعلیٰ حکام بھی اجلاس میں شریک تھے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *