اداکارہ نمرا خان کراچی کے ڈیفنس فیز 8 میں مقامی ہوٹل کے باہر گاڑی کا انتظار کر رہی تھیں جب مبینہ اغوا کی کوشش کی گئی ، اداکارہ نمرا خان کا ویڈیو بیان سوشل میڈیا پر وائرل
اداکارہ نمرا خان نے وائرل ویڈیو میں کہا کہ کراچی ڈیفنس فیز 8 میں مقامی ہوٹل کے باہر گاڑی کا انتظار کررہی تھی کہ تین آدمی میرے پاس آکر رکے اور اغوا کرنے کی کوشش کی، انہوں نے مجھے پکڑا اور پیٹ پر اسلحہ رکھا۔ جس پر میں جان بچانے کے لیے اغوا کرنے والوں سے لڑ پڑی، میں چیخیں مار رہی تھی۔ ڈی آئی جی پولیس ساوتھ کراچی نے اداکارہ کی ویڈیو پر نوٹس لے لیا ہے اور متعلقے تھانے سے تحقیقات بارے رپورٹ طلب کر لی گئی ہے۔ ڈی آئی جی ساؤتھ کے مطابق اداکارہ کی سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہوئی ہے اور فوری نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ تھانے سے واقعہ کی تحقیقات کروائیی جا رہی ہے۔ ڈی آئی جی ساؤتھ کے مطابق متاثرہ خاتون نے واقعہ سے متعلق پولیس رپورٹ نہیں کرائی ہےانہوں نے کہا کہ ایس ایس پی ساوتھ واقعہ کی انکوائری کررہے ہیں۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کراچی میں اداکارہ نمرا کے مبینہ اغوا کا نوٹس لیتے ہوئے واقعہ کی ایڈیشنل آئی جی کراچی سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔ ترجمان وزیر اعلی سندھ کے مطابق وزیر اعلی سندھ نے شہر میں اغواگردی کے کیسز پر سخت نوٹس لیا ہے اور ہدایات جاری کی ہیں کہ اغواء ہرگز نہیں ہونے چاہئیں۔