(محسن بلال)
سابق ڈی جی آئی ایس آئی لفیٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید کی ٹاپ سٹی کیس میں حراست کے بعد خبریں گردش میں ہیں کہ سابق چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ تاہم سابق چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی جانب سے ان خبروں کی تردید کی گئی ہے۔
آزاد ڈیجیٹل سے خصوصی گفتگو میں سابق چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کا کہنا تھا کہ انکی گرفتاری کی خبریں بے بنیاد ہیں۔ وہ اس وقت بیرون ملک میں ہیں۔ ستمبر میں واپس آئیں گے۔ انکا کہنا تھا کہ اپنی فیملی کی وجہ سے وہ سیاسی معاملات سے دور ہیں۔ تاہم اک کتاب ضرور لکھ رہے ہیں جس میں بہت سارے واقعات کا انھوں نے تذکرہ کیا ہے۔ میاں ثاقب نثار کا سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمید کی گرفتاری پر ردعمل دینے سے گریز کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ان کا اس سے کوئی تعلق نہیں۔ انکے دوستوں اور دشمنوں کی کوئی کمی نہیں ہے۔ باتیں کرنے والے باتیں بناتے رہتے ہیں ۔
سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمید کے بعد سابق چیف جسٹس آف پاکستان ثاقب نثار کی گرفتاری؟ آزاد ڈیجیٹل بڑی خبر سامنے لے آیا۔ @mohsinsami85 pic.twitter.com/bUqILlB8pt
— Azaad Urdu (@azaad_urdu) August 13, 2024