جنرل ریٹائرڈ فیض حمید کی گرفتاری پر عمران خان کا ردِعمل آگیا

جنرل ریٹائرڈ فیض حمید کی گرفتاری پر عمران خان کا ردِعمل آگیا

بانی پی ٹی آئی عمران خان نے جنرل فیض کی گرفتاری کو فوج کا اندرونی معاملہ قرار دیدیا۔

پی ٹی آئی کا جنرل فیض کی گرفتاری سے کوئی تعلق نہیں، یہ بات بالکل واضح ہے جنرل فیض سے ان کا کوئی سیاسی تعلق نہیں تھا، جنرل باجوہ نے نواز شریف سے ڈیل کرکے جنرل فیض کو تبدیل کیا تھا،اڈیالہ جیل راولپنڈی میں وکلاء نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی جس کے بعد بانی پی ٹی آئی کے وکیل انتظار پنجوتھہ نے دیگر وکلاءکے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی سے وکلاءٹیم کی تفصیلی ملاقات ہوئی ہے ۔

عمران خان کا ملاقات میں کہنا تھا کہ اگر جنرل فیض کی گرفتاری کا تعلق نو مئی سے ہے اور ان کا نو مئی میں کوئی کردار ہے تو یہ بہت اچھا موقع ہے اس کے لئے جوڈیشل کمیشن بنایا جائے اور نو مئی کی سی سی ٹی وی فوٹیجز سامنے لائی جائیں۔ جنرل فیض کی گرفتاری فوج کا اندرونی معاملہ ہے ہمارا اس سے کوئی لینا دینا نہیں ہے ۔انتظار پنجوتھہ کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہاہے کہ سپریم کورٹ پر دباو¿ ڈالا جارہا ہے۔

نوجوانوں کی امید ختم ہورہی ہے، بنگلہ دیش سے برے حالات پاکستان میں ہیں، ارباب اختیار ہوش کے ناخن لیں، قاضی فائز عیسیٰ کو اب پیچھے ہٹ جانا چاہیے۔ ہماری تین نشستیں کل چھینی گئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے آج رات پرامن طریقے سے نکلنے کی کال دی ہے اور کہا ہے عوام آزادی کی خاطر آج گھروں سے نکلیں یہ وقت ہے ملک کی خاطر نکلنا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *