آج آزاد فضاؤں میں زندگی بسر کرنا شہداء کی عظیم قربانیوں کی مرہونِ منت ہے، آرمی چیف

آج آزاد فضاؤں میں زندگی بسر کرنا شہداء کی عظیم قربانیوں کی مرہونِ منت ہے، آرمی چیف

چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیرنے آزادی پریڈ پی ایم اے کاکول میں تاریخی خطاب کے دوران 77 یوم آزادی کے موقع پر قوم کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد دی ۔

تفصیلات کے مطابق آرمی چیف سید عاصم منیر نے کول میں خطاب کےدوران کہا کہ اللّٰہ ہمیں مملکت خداداد کا دفاع کرنے اور اس مسلمہ حقیقت کو آنے والی نسلوں کے لیے ایک کامیاب اور عظیم مثال بنانے کی ہمت اور طاقت عطا فرمائے۔

ہمارے قومی شعور کی بنیاد نظریہ پاکستان ہے جو دو قومی نظریہ پر مبنی ہے، آرمی چیف نے کہا کہ دو قومی نظریے نے برِصغیر کے مسلمانوں کو علیحدہ شناخت، ثقافت اور تہذیب کا موقع فراہم کیا۔

یہ ملک نہ صرف قائم رہنے، بلکہ دنیائے عالم میں نمایاں مقام حاصل کرنے کے لئے معرضِ وجود میں آیا، اسی مناسبت سے قائد اعظم کے تاریخی الفاظ انتہائی اہم ہیں کہ ’’آئیے اب ہم سب ملکر اپنی قوم کو بنائیں اور ا س کی تعمیر نو کریں ‘‘۔

پاکستان کے قائدین اور کارکنان کے ساتھ ساتھ شہداء، غازیوں اور لواحقین کو خراج عقیدت اور سلام پیش کرتے ہیں، عاصم منیر نے کہا کہ آج ان آزاد فضاؤں میں زندگی بسر کرنا شہداء کی عظیم قربانیوں کی مرہونِ منت ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *