وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے جشن آزادی کی تقریب سے خطاب کے دوران کہا کہ زندہ قومیں جوش و جذبے کیساتھ آزادی مناتی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے گراؤنڈ میں منعقدہ جشن آزادی کی تقریب کے موقع پر نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق،گورنر بلوچستان شیخ جعفر مندوخیل او روزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سمیت صوبائی وزراء نے بھی شر کت کی ۔
تقریب میں پورے ملک سے آئے گلوکاروں نے بھی شر یک ہوئے، اس دوران آتش بازی کا مظاہرہ بھی کیا گیا۔ وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفرا بگٹی کاتقریب سے خطاب میں کہنا تھا کہ نائب وزیراعظم اور سپیکر قومی اسمبلی کا شکرگزار ہوں جو اپنا قیمتی وقت نکال کر تقریب میں شرکت کے لئے تشریف لائے۔
زندہ قومیں جذبے کے ساتھ آزادی مناتی ہیں۔ میر سرفراز بگٹی کاکہنا تھا کہ ڈپٹی کمشنر پنجگور کی قربانی کو رائیگاں نہیں جائے گی ، ان کی قربانی کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہوں ، شہداء کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھیں گے، نوجوانوں کو گلے لگائیں گے، وفاقی اور صوبائی حکومتیں نوجوانوں کو اپنے قریب کریں گی۔
یہ بھی پڑھیں:4سال تک ملک کیساتھ کھلواڑ کیا جاتارہا ، اب ترقی کی راہ پر گامزن ہے، عطا تارڑ
ہم بلوچستان کو خوشحال بنائیں گے۔ وزیر ا علیٰ بلوچستان کا مزید کہنا تھا کہ منفی پروپیگنڈ ہ پھیلا کر بلوچ نوجوانوں کو ریاست سے دور کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے اور ان کو ورغلایا جا رہا ہے، حکومت بلوچ نوجوان کو دعوت دیتی ہے،پہاڑوں سے نیچے آئیں اور مذاکرات کریں۔