عالمی ریکارڈ یافتہ اولمپئین ارشد ندیم گورنر خیبر پختونخوا کی دعوت پر پشاورمدعو

عالمی ریکارڈ یافتہ اولمپئین ارشد ندیم گورنر خیبر پختونخوا کی دعوت پر پشاورمدعو

گورنرخیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے جشن آزادی کی تقریب کے حوالے سے مختلف شعبوں سے لوگوں کو مدعو کیا اور خصوصی طورپر اولمپیئن ارشدندیم کو مدعو کیا ہے۔
خیبر پختونخوا نے اس موقع پر کہا کہ اس صوبے نے بہت قربانیاں دی ہے اور پاک فوج ،پولیس اور عام شہری دہشتگردی کے خلاف جنگ لڑ رہے ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سب سے بڑی قربانی آرمی پبلک اسکول کے بچوں نے دی ہےاور یہاں کے بچوں کے قیام امن کے لیے بیت بڑی قربانی دی ہے۔ ارشد ندیم کے حوالےسے انہوں نے کہا کہ باقی کھیل اجتماعی ہوتے ہے جس میں ایک دو بھی اچھا کھیلے تو نتیجہ بدل جاتا ہے لیکن ارشد ندیم نے جو کھیلا ہے وہ انفرادی تھااور صوبے کے نوجوانوں کو آگے لانے میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔ گورنر کے پی کے فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ اب سنجیدگی سے حکومت کو کھلاڑیوں کو اسپورٹ کرنے کی ضرورت ہے ، ہماری سپورٹ سے یہ کھلاڑی ملک اور قوم کا نام روشن کرینگے ، یوم آزادی کا آج تاریخی دن ہے آج ارشد ندیم ہمارے ساتھ ہے ۔ اور انفرادی طور پر سالوں بعد کوئی ایسا کھلاڑی پیدا ہوتا ہے ہمیں کھیلوں کی سرگرمیوں پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ اس موقع پر اولمپیئن ارشد ندیم نے میڈیا سےبات کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم کی دعاؤں کی بدولت میں نے یہ عالمی ریکارڈ قائم کیا ہے۔

ہ بھی پڑھیں: فیض حمید کی گرفتاری پر وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کا اہم بیان آگیا

گورنر خیبرپختونخوا کا شکر گزار ہو جنہوں نے میرا بھر پور طریقے سے استقبال کیا ہے ،جنتی محنت کی تھی اس کا صلہ ملا ہے ،ارشد ندیم نےکہا کہ عوام کی عزت کھلاڑی کو حوصلہ دیتی ہے ، اور میں ایک اچھا کرکٹر تھا باقی دیگر کھیل بھی کھلے ہے،لیکن بڑے بھائی نے کہا کہ کرکٹ میں آگے جانا مشکل ہوگا اس لئے اٹیھلیکٹس میں آیا ۔انہوں نےکہا کہ مجھ پر میرے کوچ اور میرے استاد نے بہت محنت کی ۔انکا کہنا تھا کہ کھلاڑی کے کئیرر کا آغاز تب ہوتا جب انہیں کوئی نوکری دے انکا کہنا تھا کہ 10 بار پاکستان کا ریکارڈ توڑا ہے 2019 میں ساؤتھ ایشن گیمز میں بہت کامیابیاں ملی تھیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *