قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے آئی ٹی کا سست انٹرنیٹ سروسز پر نوٹس لیتے ہوئے اور سوشل میڈیا سروسز میں رکاوٹ پر چئیر مین پی ٹی اے کو طلب کر لیا گیا ہے۔
ملک بھر میں ڈیٹا صارفین کیلئے انٹرنیٹ سروسز متاثر ہونے کی شکایات اور سوشل میڈیا سروسز میں رکاوٹ پرقومی اسمبلی کاقائمہ کمیٹی برائے انفامیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کمیونیکشنزنے چئیر مین پی ٹی اے کو طلب کر لیا ہے۔ قائمہ کمیٹی نے ملک بھر میں جاری انٹرنیٹ رکاوٹوں پر پی ٹی اے کو سروسز متاثر ہونے کی وجوہات کی تفصیلات فراہم کرنے کی ہدایت جاری کردی ہیں۔قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کی اٹارنی جنرل کو بھی کمیٹی اجلاس میں آنے کی ہدایت کی ہیں۔ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کا اجلاس 21 اگست کو وزارتِ انفارمیشن اینڈ ٹیکنالوجی، کوہسار کمپلیکس اسلام آباد میں ہوگا۔

