ارشد ندیم نے ملک چھوڑنے کی آفر ٹھکرادی

ارشد ندیم  نے ملک چھوڑنے کی آفر ٹھکرادی

اولمپئین ارشد ندیم نے پاکستان کی محبت میں بڑی آفرٹھکرانے کا انکشاف کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق جیولین تھروور ارشد ندیم نے بتایا کہ ٹوکیو اولمپکس کے بعد پاکستان چھوڑنے کی آفر ہوئی تھی جس کو مسترد کر دیا تھا۔ ارشد ندیم نے کہاکہ مجھے کئی مواقع پر دوسرے ممالک کی جانب سے پیشکش کی گئی ہے کہ ہمارے پاس آجائو، ہم آپکو ٹریننگ دیں گے اور ورلڈ چیمپئن بنادیں گے مگر میں نے ہمیشہ انکار میں جواب دیا۔

مزید پڑھیں: عالمی ریکارڈ یافتہ اولمپئین ارشد ندیم گورنر خیبر پختونخوا کی دعوت پر پشاورمدعو

اولمپئین کا کہنا تھا کہ مجھے اپنی مٹی سے پیار ہے، پاکستان میں ہی ٹریننگ کریں گے اور پاکستان سے ہی ورلڈ چیمپئن بنیں گے اور پوری دنیا میں اپنے ملک کا نام روشن کریں گے۔

ارشد ندیم کی والدہ نے اس موقع پر کہا کہ وہ بھارتی جیولین تھروور نیرج چوپڑا کو پاکستان آنے کی دعوت دیں گے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *