ڈپٹی سپرٹنڈنٹ اڈیالہ جیل محمد اکرم کو گرفتار کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق محمد اکرم پر الزام ہے کہ ان کے عمران خان کے ساتھ قریبی مراسم تھے اور وہ عمران خان کیلئے سہولتکار کا کردار ادا کر رہے تھے، جس پر سیکیورٹی اداروں نے انہیں حراست میں لے لیا ہے۔ سابق ڈپٹی سپرٹنڈنٹ کیخلاف اختیارات کا ناجائز استعمال کرنے پر تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔
مزید پڑھیں: عمران خان کیخلاف 9 مئی کیس، جج نے سماعت سے انکار کردیا
ڈپٹی سپرٹنڈنٹ پر یہ بھی الزام ہے کہ وہ خفیہ طور پر عمران خان کیلئے پیغام رسانی کر رہے تھے۔ سیکیورٹی اداروں نے آئی جی جیل خانہ جات پنجاب کو اس حوالے سے آگاہ کر دیا ہے۔ تحقیقات کے بعد ڈپٹی سپرٹنڈنٹ محمد اکرم کیخلاف محکمانہ کارروائی بھی عمل میں لائی جائیگی جبکہ انہیں پہلے ہی عہدے سے ہٹا دیا گیا تھا۔