پی ٹی وی شدید مالی بحران کا شکار ہوگیا، ملازمین کی مراعات پر پابندی عائد

پی ٹی وی شدید مالی بحران کا شکار ہوگیا، ملازمین کی مراعات پر پابندی عائد

سرکاری ٹیلی ویژن چینل شدید مالی بحران کا شکار ہوگیا، ملازمین کی تمام تر مراعات پر پابندی عائد کر دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان ٹیلی ویژن مالی بحران کاشکار ہوگیا، گاڑیوں کے نئے ٹائر اور مرمت پر بھی پابندی عائد کر دی گئی۔جبکہ اینکرز، ریسرچرز کی نئی تقرریوں، آفیشل لنچ، ڈنر اور انٹرٹینمنٹ، ریفریشمنٹ پر بھی پابندی عائد کر دی گئی۔

تمام قسم کے اعزازیہ ، کیش مراعات کو بھی ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ ٹرانسفر اخراجات، ٹریول الائونس ، ڈیلی الائونس، ہوٹرلز قیام پر بھی پابندی لگا دی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: پاکستان ریلوے کے پولیس ملازمین کا فکسڈ ٹی اے ڈی اے الاؤنس ختم

دوسری جانب قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے سینکڑوں ملازمین کو ترقی دیدی گئی۔  اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے 270ملازمین کو ترقی دیدی۔ ترقی پانیوالوں میں گریڈ1سےگریڈ20تک کے ملازمین شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ 8سال سے میرٹ اور سنیارٹی پر ملازمین کی ترقی نہیں ہوئی تھی۔من پسند افراد کو ترقیاں دی جارہی تھیں۔

تاہم اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے سنیارٹی لسٹ کی بنیاد پر تمام شعبہ جات کے ملازمین کو ترقی دی ، ترقی پانیوالے ملازمین میںنائب قاصد ،ایل ڈی سی،یو ڈی سی ،اسسٹنٹ،سیکشن آفیسرز ،ڈپٹی سیکرٹریز بھی شامل ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *