کوئٹہ میں ریلوے سٹیشن کے قریب 2 دستی بم حملے ہوئے جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور 6 زخمی ہو گئے۔
کوئٹہ پولیس کے مطابق ریلوے سٹیشن کے قریب ہوٹل پر نامعلوم افراد نے دستی بم سے حملہ کیا جبکہ دوسرا حملہ دوسرا ریلوے سٹیشن کو جوائنٹ روڈ سے ملانے والی پل کے قریب ہوا، دھماکوں کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور 6 افراد زخمی ہوئے، زخمیوں میں 5 بچے بھی شامل ہیں۔
مزید پڑھیں: کوئٹہ لیاقت بازار میں دھماکہ، 1 شہید 6 شدید زخمی
پولیس نے کہا کہ زخمیوں کو طبی امداد امداد کی فراہمی کیلئے سول ہسپتال منتقل کیا گیا، دھماکے کا ایک زخمی سراج ولد ممتاز ہسپتال میں دم توڑ گیا۔ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا۔