پاکستان تحریک انصاف کے اہم عہدیدارنے استعفیٰ دے دیا

پاکستان تحریک انصاف کے اہم عہدیدارنے استعفیٰ دے دیا

پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے رہنما حافظ فرحت عباس بطور پارلیمانی لیڈر پنجاب اسمبلی اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی ممبر پنجاب اسمبلی حافظ فرحت عباس نے پارلیمانی لیڈر کے عہدے سےاستعفیٰ دے دیا۔ اس حوالے سے حافظ فرحت عباس نے سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی عمر ایوب کو خط لکھ کر آگاہ کردیا، خط کے متن میں انہوں نے لکھا ہے کہ9 مئی کے مقدمات میں میری ضمانتیں خارج ہو گئیں ہیں ۔ ان کاکہنا تھا کہ ضمانتیں خارج ہونے کے بعد حالات ایسے بن گئے کہ میں بطور پارلیمانی لیڈر صوبائی اسمبلی مزید فرائض سرانجام دینے ست قاصر ہوں ۔

یہ بھی پڑھیں:لاہور میں پی ٹی آئی ریلی، مال روڈ پہنچتے ہی گرفتاریاں شروع

ان کا کہنا ہے کہ میں اپنی مرکزی قیادت بلخصوص بانی پی ٹی آئی عمران خان کا انتہائی شکر گزار ہوں کہ انہوں نے مجھ پر اعتماد کیا اوراس عہدہ کے قابل سمجھا، انہوں نے موقف اپنایا ہے کہ جب تک قانونی معاملات حل نہیں ہو جاتے میں اس عہدے کے ساتھ انصاف نہیں کر سکتا، یہ عہدہ اس بات کا تقاضا کرتا ہے کہ فرنٹ سے لیڈ کیا جائے، ان وجوہات کی بنا ءپر میرا استعفیٰ فوری طور پر قبول کیا جائے، اس کے علاوہ میں بطور ممبر پنجاب اسمبلی اور پارٹی کارکن اپنے فرائض بخوبی نبھاتا رہوں گا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *