موسم گرما کی تعطیلات ختم، پنجاب اور سندھ میں سکول کھل گئے

موسم گرما کی تعطیلات ختم، پنجاب اور سندھ میں سکول کھل گئے

 موسم گرماکی تعطیلات کے بعد سکول آج سےکھل گئے،نوٹیفکیشن کے مطابق سرکاری سکولزہفتے میں5 روزکھلیں گے ۔

تفصیلات کے مطابق نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ہفتہ اوراتوارچھٹی ہوگی، مرداساتذہ پیرسے جمعرات صبح8سےدوپہر3بجے تک سکولزمیں رہیں گے جب کہ خواتین اساتذہ کی3کے بجائے ڈھائی بجے چھٹی ہوگی، ڈبل شفٹ والے سکولزمیں پہلی شفٹ صبح8سے دوپہرڈھائی بجے تک ہو گی ۔ دوسری شفٹ دوپہرایک بجے سے شام 5بجے تک ہوگی، جمعے کو سکول صبح 8سے دوپہر ساڑھے 12بجے تک کھلے رہیں گے ۔

دوسری طرف کراچی کے سکولوں میں بھی گرمیوں کی چھٹیاں ختم ہو گئی ہیں، سندھ بھرمیں آج سے سکولز کھل جائیں گے۔  آج سے سکو لوں میں تدریسی عمل شروع ہوجائے گا، محکمہ تعلیم سندھ کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق سرکاری اورنجی سکولزمعمول کے مطابق تدریسی عمل شروع کریں گے ۔ محکمہ تعلیم سندھ نے نئے تعلیمی سال 25-2024 کے سلسلے میں ضروری اقدامات مکمل کرلیے ہیں۔

صوبائی وزیر تعلیم نے کہا کہ طلبہ کو پہلے سے زیادہ توجہ اور عزم سے تعلیم حاصل کرنے کی تلقین کرتا ہوں۔ اساتذہ اپنی ذمہ داریاں ایمانداری کے ساتھ ادا کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اساتذہ کی میرٹ پر بھرتیوں سے صوبے میں تعلیمی نظام میں بہتری آئی ہے۔ صوبہ میں تعلیمی اصلاحات کے سلسلے کو جاری رکھا جائے گا۔ وزیر تعلیم سندھ نے یہ بھی کہا کہ ملک میں پہلی بار سندھ میں اساتذہ لائسنس پالیسی و دیگر اصلاحات متعارف کروائی ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *