خیبرپختونخوا کے لوگ سب سے زیادہ محب وطن ہیں ، انجینئر امیر مقام

خیبرپختونخوا کے لوگ سب سے زیادہ محب وطن ہیں ، انجینئر امیر مقام

وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا میں رہنے والے لوگ سب سے زیادہ محب وطن ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مردان میں پاکستان کی77ویں یوم آزادی کے حوالے سے تقریب سے خطاب کے دوران ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں خیبرپختونخوا کے ہزاروں لوگوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ، یوم آزادی کے موقع پرعوام کا جوش و جذبہ دیدنی تھا ۔

ان کا کہنا تھا کہ نومئی کو پاکستان کے خلاف سازش رچائی گئی ، ان کا لیڈر اب بچوں کی طرح کہتا ہے کہ ثبوت دکھاؤ، کیا 9 مئی کو آسمان سے فرشتے زمین پر آئے تھے؟۔ جنہوں نے ملکی تنصیبات کو نقصان پہنچایا ۔

یہ بھی پڑھیں:ڈاکٹر ظفر مرزا کو عوام پاکستان پارٹی میں اہم عہدہ مل گیا

امیر مقام کا مزید کہنا تھا کہ 9مئی والےدن حساس تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا ، اس حوالے سے نوجوانوں کو سوچنا چاہیے کہ وہ ایسی جماعت کے حق میں نعرے لگائیں گے جس نے ملک کانقصان کیا ہو۔ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے ملک کو نقصان پہنچایا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *