تحریک انصاف کا تین بڑے شہروں میں جلسے کرنے کا اعلان

تحریک انصاف کا تین بڑے شہروں میں جلسے کرنے کا اعلان

پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی )نے وفاقی دارالحکومت سمیت 3 بڑے شہروں میں جلسے کرنے کا اعلان کردیا۔

ڈی سی آفس میں پرچم کشائی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا کہ صوابی میں جلسے کے بعد اسلام آباد، لاہور اور کراچی میں ریلیاں نکالی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ وہ پارٹی کے بانی کی رہائی کے لئے ہر محاذ پر جدوجہد جاری رکھیں گے۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ بانی کی رہائی کے لیے عدالت میں مقدمات بھی چل رہے ہیں اور ریلیاں بھی نکالی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ہمارے آباؤ اجداد کی قربانیوں کی وجہ سے معرض وجود میں آیا اور ہم ملک کے تحفظ، ترقی اور خوشحالی کے لیے مل کر کام کریں گے۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ امن و سلامتی کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ بیرسٹر گوہر نے پولیس لائنز ڈیرہ میں یادگار شہدا پر پھول چڑھائے، ڈسٹرکٹ جیل ڈیرہ میں ایک تقریب میں شرکت کی اور قیدیوں میں مٹھائیاں تقسیم کیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *